محکمہ برقیات نے سانحہ لیسواء کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کردی

جمعہ 19 جولائی 2019 18:29

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) محکمہ برقیات کی اعلیٰ کارکردگی ،سانحہ لیسواء کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کردی،چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان کی خصوصی ہدایات اور دل چسپی کی بدولت ایس ڈی او سکندر خان کی سربراہی میں برقیات کی ٹیم نے مختصر وقت میں دن رات کام کرکے بجلی کے نظام کو بحال کیا ،برقیات عملے کی شبانہ روز کاوشوں سے متاثرہ علاقہ بجلی سے روشن ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لیسوا بائی پاس میں حالیہ شدید بارشوں اور طغیانی سیلاب کی وجہ سے جہاں جانی و مالی نقصان ہوا وہاں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔بجلی نہ ہونے سے متاثرہ علاقے میں اندھیرے کے ساتھ ساتھ مایوسی اور نا امیدی کی فضاء پیدا ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان نے متاثرہ جگہ کا فی الفور ہنگامی دورہ کیا اور فوری طور پر بجلی بحالی کے کام شروع کرنے کے لیے برقیات عملے کو ہدایات دیں ۔

نائب مہتمم ایس ڈی او سکندر خان کی سربراہی میں برقیات عملے نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے متاثرہ علاقے میں بجلی کا نظام ٹھیک کیا اور علاقے کو دوبارہ روشن کردیا ۔سکندر خان ایس ڈی او اور برقیات ٹیم کی شاندار کارکردگی پر عوام نے اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے بے مثال کارکردگی کو خوش آئند قرار دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں