مظفرگڑھ، عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو ہوسکا وہ کرینگے، عبدالحی خان دستی

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:38

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) مشیرذراعت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عبدالحی خان دستی نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، ہماری منزل میں عوامی خدمت و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے ملک آصف مونڈا کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اقتدار اور وزرات ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم سے جو ہو سکاوہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرینگے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں، سابقہ حکومت نے میرے حلقہ کی خوشحالی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس سے مسائل کے انبار لگ گئے، اس کے باوجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو کم سے کم کیا جائے لیکن مسائل کا ختم ہونا ایک دن کی بات نہیں بلکہ ان کو ختم ہونے میں وقت لگے گا، پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ہر وقت کو شاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اورمسائل کا انبار بھی نہیں چھوڑ یں گے بلکہ مسائل ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کریں گے۔ اس موقع پراعظم خان بلوچ،ملک آصف مونڈا،ملک اعجاز مونڈا،ملک مظہر مونڈا،بلال مندور،راشد ودیگر بھی موجود تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں