شہدائے جموں کے واقعات کو قلم بند کرنے کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے باضابطہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 22:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) شہدائے جموں کے واقعات کو قلم بند کرنے کے لیے سیکرٹری کشمیر کاز،آرٹس اینڈ لیگویجز وجاہت رشید بیگ کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس جمعرات کے روز میڈیا کو آرڈینیٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل و چیئرمین کمیٹی سردار علی شان کی صدارت میں ان کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران / ارکان نے شرکت کی ،اجلاس میں کمیٹی کے کام کے طریقہ کار کا تعین اور سوالنامہ تیار کر کے متعلقہ شخصیات سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ،سوالنامے کی سیکرٹری کشمیر کاز سے منظوری حاصل کی جائے گی ،کمیٹی انٹرویوز کو تحریری شکل میں بھی لائے گی اور انٹرویوز کو دستاویزی شکل بھی دی جائے گئی ۔

حسب ہدایت سیکرٹری کشمیر کاز و آرٹس و لینگویجز کمیٹی شہدائے جموں کے واقعات کے لیے دیگر شخصیات سے بھی رابطہ کرے گی اور 1947 کے واقعات کے شاہدین سے تحریری و دیگر مواد کے حصول کے لیے بھی کوشش کرے گی اور ریکارڈ دستیاب ہونے کی صورت مین اسے سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی پہلے مرحلے میں منتخب شخصیات سے انٹرویوز کرے گی ۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران چیئرمین کمیٹی و میڈیا کو آرڈینیٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار علی شان نے کہا کہ یہ کمیٹی تحریک آزادی کشمیر کے اہم ترین واقعات کو قلمبند کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کرے گی اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کو دستاویزی شکل میں لایا جائے گا۔

شہدائے جموں کا واقعہ تحریک آزادی کشمیر اور تاریخ کشمیر میں بہت اہمیت کا حامل ہے اس دن لاکھوں مسلمانوں کا ڈوگرہ استبداد کی نگرانی میں قتل عام کیا گیا۔جموں کے 1947 کے اہم اور دلخراش سانحہ کے شاہدین کے انٹرویوز کو دستاویزی شکل میں لانا بہت اہم ذمہ داری ہے۔ اس اہم ذمہ داری سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمیٹی کے اراکین قومی جذبے اور جانفشانی سے کام کرنا ہے ۔

انہوں نے کمیٹی کے ممبران اور لبریشن سیل میڈیا کے شعبے کے اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اس خصوصی کمیٹی کے ٹی آر اوز اور لبریشن سیل کے میڈیا کے شعبے کے کام کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کے پوری سنجیدگی اور محنت سے ٹیم ورک کے طور پر فرض شناسی سے کا م کریں اور جس بھی ممبر یا اہلکار کو کوئی ذمہ داری یا کام تفویض کیا جائے وہ اس کی بر وقت انجام دہی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس کمیٹی کا پہلا اور ابتدائی اجلاس ہے جلد اس کا دوسرا اجلاس بھی بلا کر اس کمیٹی کےٹی او آر زکے بارے میں ضروری اقدامات کے اہم فیصلے کر کے مجاز اتھارٹیز سے اس کی حتمی منظور حاصل کی جائے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں