اساتذہ کی اور دیگر ملازمین کی تنظیموں پر پابندی لگانا حکومت کا درست عمل نہیں ،مظفر حسین منہاس

منگل 18 جولائی 2023 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) مظفر حسین منہاس مرکزی پریس سیکرٹری پنشنرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اور دیگر ملازمین کی تنظیموں پر پابندی لگانا حکومت کا درست عمل نہیں ہے ، ایک جمہوری حکومت میں پابندی لگانا زیادتی ہے ، ایسا تو مارشل لاء دور میں بھی نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اساتذہ اور حکومت کو لڑا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے ، حکومت کو اس سے گریز کرتے ہوئے فوری طور پر ٹیچرز آرگنائزیشن کی رجسٹریشن بحال کرنی چاہیے اور نمائندوں کے خلاف کی گئی کارروائی ختم کی جائے ۔ انہوں نے اساتذہ نمائندوں سے بھی کہا کہ وہ لانگ مارچ جیسے احتجاج سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات سے مسائل حل کروائیں ۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں