ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں،ڈی سی
جمعرات 18 جولائی 2019 23:17
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بتایا کہ 225سال پرانے شہر کو اب شہر نو مظفرگڑھ بنایا جارہا ہے، جس میں اپنی نوعیت منفرد اور پہلے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں سہولت سنٹر کا قیام کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے فرد ملکیت کی نقل، اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی، آواز خلق ہیلپ لائن1718کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے کام سے متعلق معلومات حاصل کرسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کو باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد ہی مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ تعلیم میں امتحانی ایمرجنسی کے نافذ سے ضلع مظفرگڑھ کامیٹرک کے نتیجہ 91.43فی صد رہا اور ضلع مظفرگڑھ نے ڈویژن بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے سکولوں میں طلباء کونسل کا قیام، ای میگزین کا اجراء، بچوں کو ادبی رسالوں کی فراہمی جیسے اقدامات سے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، کھیلوں کے میدان کی بحالی پر کام جاری ہے، یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے ایک سال کے دوران کلاسوں کا اجراء شروع کردیا جائے گا جبکہ 2سے 3سال کے دوران باقاعدہ کیمپس تعمیر ہوجائے گا، طلباء و طالبات میں مقابلے کے امتحانات کا شعور بیدار کرتے ہوئے رواں سال کے دوران پوسٹ گریجویٹ کالج میں شامل کے اوقات میں سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کی کلاسیں شروع کردی جائیں گی،جدید بس سٹینڈ کے قیام اور تبدیلی کے منصوبے پر کام جاری ہے، روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، ضلع کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے 1ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل پارک کے منصوبے پر کام جلد شروع ہوجائے گا، فیصل سٹیڈیم کو قومی معیار کا سٹیڈیم بنایا جائے گا، ڈی جی خان مظفرگڑھ روڈ کو دو رویہ بنانے کیلئے فنڈز مختص کیے جاچکے ہیں، ضلع کونسل میں آڈیٹوریم بنایا جارہا ہے، پبلک سیکٹر کی معاونت سے محمود کوٹ روڈ پر اور پرانی میونسپل کمیٹی کے عمارت پر شاپنگ مال بنانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ فیاض پارک کی جدید خطوط پر بحالی اور تزئین و آرائش پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ آئی سی یو نے کام شروع کردیا ہے، شہر کو سر سبز بنانے کیلئے شجر کاری کی جارہی ہے، شہر کی مرکزی چوکوں پر درخت لگائے ہیں، روڈگرین بیلٹ بنائے گئے ہیں، تلیری باغ کی بحالی اور سفاری پارک کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی مظفرگڑھ آمد کے موقع پر شہر کی 5شاہرات جس میں علی پور بائی پاس روڈ بھی شامل ہے کی منظوری لی جائے گی، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی معاونت سے شہر کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، سردار کوڑے خان سکول کو ری ماڈلنگ کی جائے گی او ربہتر انداز میں منظم کیا جائے گا، طیب اردگان ہسپتال کے توسیع منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تمام منصوبے مظفرگڑھ کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے اور مظفرگڑھ کا ایک نیا تاثر پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مظفر گڑھ،4 روز قبل اغوا ہوا بچہ وین میں ملزمہ سے بازیاب
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیرِ صدارت سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد
ڈائریکٹر سنٹرایشیابائیولوجیکل لیبارٹری کا مظفرگڑھ کادورہ
مظفرگڑھ کی پسماندگی صرف تعلیم کے فروغ سے دور ہو سکتی ، رانا عبدالمنان ساجد
پی پی 269 مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب کےلئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل
مظفرگڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات اورفیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ
شہروں اور قصبہ جات سے تجاوزات کے خاتمہ کےلئے آپریشن تیز کیا جائے،ڈپٹی کمشنر
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کاروایاں جاری، سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف
پولیس نے ہزاروں لٹر ایرانی تیل تحویل میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا،ملزمان گرفتار
کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں پانی کا ضیاع اور پلاسٹک بیگز کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،ڈسٹرکٹ ..
شاپنگ بیگ کا استعال ہماری زمین اورماحول کیلئے خطرناک ہے، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ
امتحانی مرکز پر طلبا کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،اسسٹنٹ کمشنر
مظفر گڑھ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ