مظفرگڑھ پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ملزم سے1475گرام چرس برآمد اور مقدمہ درج

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) مظفرگڑھ پولیس نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرکے ایک ملزم سے1475گرام چرس برآمدکرلی اور مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدر کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف تھانہ رنگپور کے ایس ایچ او محمد وقاص کی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم امجد علی سے 1475 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا،ایک اور کارروائی میں تھانہ بیٹ میرہزار خان کے ایس ایچ او محمد خلیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم نذیر احمد سے 13بوتلیں ولائیتی شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں