روٹی اور نان کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کےلئےہر ممکن اقدامات کئے جارہےہیں، ڈی سی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:13

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی اور نان کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کےلئےہر ممکن اقدامات کئے جارہےہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں کاروائیاں کررہے ہیں۔ ہوٹلوں اور تندوروں کی پڑتال کی جارہی ہے، جہاں کہیں سی زائد قیمت کی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری کاروائی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ مختلف مقامات پر چیکنگ کی دوران خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانہ کی جارہے ہے بلکہ ہوٹلوں کو سیل کیا جارہا ہے اور مالکان کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیا خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں