پولیس کے بروقت پہنچنے پر کوٹ ادو کے علاقے ٹی پی لنک کینال پر ڈکیتی کی وارادت ناکام

پیر 29 اپریل 2024 18:35

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پولیس کے بروقت پہنچنے پر کوٹ ادو کے علاقے ٹی پی لنک کینال پر ڈکیتی کی وارادت ناکام بنا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق 2 نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ راؤ شہروز دلشاد معہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ڈاکو ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،پولیس فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کےلئے ان کا تعاقب کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں