عوام ایک مرتبہ پھر شیر پر مہر لگائیں گے، شہباز شریف کا عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 10 جولائی 2018 03:10

عوام ایک مرتبہ پھر شیر پر مہر لگائیں گے، شہباز شریف کا عوامی اجتماع سے خطاب
ننکانہ صاحب ۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ہماری حکومت کی بہتر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر شیر پر مہر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ مقدمہ میں نواز شریف کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پانچ سالوں کے دوران الزامات اور دھرنوں کی سیاست کر کے قوم کا وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 13 جولائی کو لاہور ایئر پورٹ اتریں گے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں