ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار کاکشمیر روڑ پر قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار نے کشمیر روڑ پر قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی نے رمضان بازار میں اشیاءکے معیار ، صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انچارج رمضان بازار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار کے فیئر پرائس شاپس میں اشیاءضروریہ کی 25 سے 30 فیصد سستے داموں فراہمی جاری ہے اور رمضان بازار میں درجہ اول اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازار میں چکن و گوشت پر 25 روپے فی کلوگرام رعایت دی جارہی ہے جبکہ رمضان بازار میں آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، پھلوں ، سبزیوں اور دالوں سمیت دیگر اشیاءبھی مارکیٹ سے کم ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی نے رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں تمام اشیاءکی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے ، رمضان بازار میں لوگوں کا رحجان دیکھ کر خوشی ہوئی ، آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،یکم رمضان سے تمام پرائس مجسٹریٹس سخت چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں ، ہر طرح کی ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں