عید الفطر کی چھٹیوں کے ایام میں474 ایمرجنسی کالز پر477 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب میں ضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے عید کے موقع پر عوامی خدمات کی سرانجام دہی کے لیے مثال کردار ادا کیا ہم نے اپنے آپ کو انسانی زندگیاں بچانے اور متاثرین کو ریسکیور کرنے کے لیے وقف کر رکھا ہے ۔عوامی خدمات ہمارا اولین فریضہ ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار عیدالفطر پر سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب موجود رہے۔

انہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں ریسکیورز اپنے گھروں سے دور بخوبی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے اور بلا تعطل عوام الناس کو ریسکیو سروسز مہیا کیں۔ انہوں نے تمام ریسکیورز اور انکے اہل وعیال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اس دوران بتایا کہ ریسکیو 1122 نے عیدالفطر کے ایام میں 474 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا۔

ان میں 137 روڈ ٹریفک حادثات، 253 میڈیکل ایمرجنسی، 8 فائر ایمرجنسی، 7 کرائم کیس پانی میں ڈوبنے کے 2 واقعات, اور 42 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ دریں اثناعیدالفطر کے تیسرے روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ دریائے راوی میں ڈوبنے والے 2 افراد کی ڈیڈ باڈیز پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔ \932

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں