ملک کے دیگر شہروں کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی موسمی تبدیلی کے بعد مچھروں کی تعداد میں اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 13:02

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب شہر اور اسکے گرد نواح میں موسمی تبدیلی کے بعد مچھروں کی تعداد میں اضافہ،مچھروں سے بچنے کیلئے مچھر دانیوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا، سڑک کنارے لگے رنگ برنگی مچھر دانیوں کے اسٹال خریدوں کی توجہ کا مرکز، انتظامیہ کا مچھروں کی پیداوار پرقابو نہ پانا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی موسمی تبدیلی کے بعدمچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد مچھروں سے بچنے کے لئے مچھردانیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے شہر میں سڑک کنارے لگے رنگ برنگی مچھر دانیوں کے اسٹال خریداروں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں شاہرآں اور سڑکوں کے کنارے رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھر دانیاں فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے اور مچھروں سے تنگ شہری کو خریداری کیلئے ان اسٹال پر ٹہرنا پڑتا ہے سڑکوں کنارے مچھر دانی خریدنے کے شہریوں کو دہرے فائدے ہوتے ہیں، ایک تو بازار جانیکی جھنجھٹ سے بچ جاتے ہیں دوسری قیمت مناسب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

خریداروں نے کہاکہ رات کے وقت مجبوراً بچوں کے لئے مچھر دانی خریدنی پڑتی ہے شہر میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مچھر دانیوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں مچھر دانی فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے دکان دارکے مطابق موسم کی تبدیلی میں مچھر زیادہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کام بھی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے، مچھر دانیاں لوگ خریدتے رہتے ہیں۔شہریوں نے کہاکہ رنگ برنگی مچھر دانیاں کا استعمال جہاں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کیلئے مجبوری بن گیاہے تو وہیں انتظامیہ کی بے حسی اور مچھروں کی پیداوار پرقابو نہ پانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں