سانگلہ ہل بااثر ڈمپر مالکان نے شہر میں ات مچا دی،سکول کالج اوقات میں بھی نہ رک سکے

سکول کالج آنے جانے والے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیراعلی نوٹس لیں

منگل 30 اپریل 2024 12:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بااثر ڈمپر مالکان کے ڈمپرز نے شہر میں ات مچادی،سکول کالج اوقات میں بھی نہ رک سکے انتظامیہ اور حکمرانوں کے باربارکے نوٹس کو ہوا میں اڑا دیا گیا،سکول کالج آنے جانے والے طلبائ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا بتایا گیا ہے کہ بااثر افراد کے ڈمپرز نے شہر اورگردونواح میں نئی بنائی جانے والی رابطہ سڑکوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

مقامی عدلیہ،اںتظامیہ اور حکمرانوں کے بار بار کے نوٹس اور احکامات کوردی کی ٹوکری میں ٹھونس دیاگیاہے،24گھنٹے اور سکول کالج اوقات میں بھی ڈمپرز نہ رک سکے،سکول کالج آنیجانے والے طلبائ و طالبات کو ہوا سے باتیں کرتے ڈمپرز نے پریشان کر رکھا ہے،ٹریفک پولیس کاعملہ اور مافیا نے سو پچاس روپے فی ڈمپر رشوت کے عوض کھلی چھٹی دے رکھی ہے،طلبائ و طالبات اورشہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کوسکول اوقات میں روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں