گندم کی پیداوارمیں اضافہ کے مقابلہ جات کا اعلان ، درخواستیں31 جنوری 2023 وصول کی جائیں گی

بدھ 28 دسمبر 2022 18:25

گندم کی پیداوارمیں اضافہ کے  مقابلہ جات کا اعلان ، درخواستیں31 جنوری 2023 وصول کی جائیں گی
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے قومی منصوبہ کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے مقابلہ جات برائے 2022-23 کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار اپنی درخواستیں 31 جنوری 2023 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ضلعی ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل) محکمہ زراعت نے"اے پی پی"سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت نارووال سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2023 مقرر کی گئی ہے، محکمے کی جانب سے جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہے کہ 5 یا 5 سے زائد قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتے رکھنے والے کاشتکار بھی ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹھیکیداران و مزارعین بھی اپنی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کے بعد درخواست جمع کرا سکتے ہیں، مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر توسیع کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ محکمہ کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی فارم ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں، فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی، اس حوالے سے مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ کی فری ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں