نارووال ،گندم کی جڑی بوٹیوں کے خاتمے،کماد،سورج مکھی اور مکئی کے حوالے سے ریفریشرکورس منعقد

جمعہ 27 جنوری 2023 10:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) محکمہ زراعت نارووال کے زیراہتمام گندم کی جڑی بوٹیوں کے خاتمےسمیت کماد،سورج مکھی اور مکئی کے حوالے سے ریفریشرکورس کاانعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع تنویراحمدتتلہ نے ریفریشرکورس کی صدارت کی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاحسان الحق پنوں،افتخاراحمد،سروررضاشاہ،زراعت آفیسرزمحمدعادل،جاویدشہزاد،زاہداقبال،حافظ بنیامین،رفاقت علی،محمدزاہدحسین،گلزاراحمدودیگرفیلڈسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نارووال تنویراحمدتتلہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ز راعت احسان الحق چوہدری نے فیلڈ سٹاف کو گندم کی جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سورج مکھی،مکئی اورکماد کی کاشت بارے لیکچردیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں