گندم کی خریداری کے حوالے سے باردانے کی تقسیم کا آغاز

ہفتہ 15 اپریل 2023 17:39

ناروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2023ء) محکمہ خوراک نارووال کی طرف سے گندم کی خریداری کے حوالے سے باردانے کی تقسیم کے عمل کاباقاعدہ آغاز کردیاگیا،ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے خریداری مرکز نارووال پرافتتاح کیا۔ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری اسسٹنٹ فوڈکنٹرولرعیش بہادر،فوڈ انسپکٹراحسن تقویم اختر،کوارڈی نیٹرمحمدعادل،اظہرحسین،عبدالرزاقودیگراس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

اے ایف سی عیش بہادرخاں نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایاکہ مرکزخریداری سنٹرزپر3لاکھ تھیلہ پچاس کلوگرام کاشتکاروں کوپہلےآو،پہلےپاوکی پالیسی کے مطابق فراہم کیاجائے گا۔اے ایف سی نارووال نےمزیدبتایاکہ نارووال سنٹر پراس سال13ہزار500میٹرک ٹن گندم(2لاکھ70ہزارپی پی بیگ پچاس کلوگرام) کاہدف مقررکیاگیاہےاورگندم کی خریداری کے سلسلہ میں تمام سنٹرز میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پر کہاکہ حکومت کاشتکاروں سےگندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی،خریداری مہم کے دوران کسی بھی شخص کوگندم سٹوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی،گندم کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی جس کے لیے ضلع بھرمیں سات چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں