محکمہ اصلاح آبپاشی نارووال کےزیراہتمام زرعی آلات کےحوالےسےقرعہ اندازی کا انعقاد

اتوار 15 اکتوبر 2023 18:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2023ء) محکمہ اصلاح آبپاشی نارووال کےزیراہتمام زرعی آلات کےحوالےسےقرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ محمدسلیم نے قرعہ اندازی میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹرآصلاح آبپاشی گوجرانوالہ راناتجمل حسین، ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی چوہدری محمداکرم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ شکرگڑھ وظفروال ذوالفقارپڈا، لیاقت علی، فوکل پرسن محمدقدیرکے علاوہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کاشتکار اس موقع پرموجودتھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ چوہدری محمداکرم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ کوقرعہ اندازی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب حکومت بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے لیےلیزرلینڈلیولر پرڈھائی لاکھ روپے سبسڈی دے گی اورضلع نارووال کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے لیےمجموعی طورپر13لیزرلینڈلیولرمختص کیے گئے ہیں جن میں نارووال4، شکرگڑھ 6اورظفروال کے لیے 3لیزرلینڈلیولررشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ نے بتایاکہ قرعہ اندازی میں کاشتکاروں کی طرف سے 69درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 10درخواستیں نااہل قراردی گئیں باقی59درخواستوں پرقرعہ اندازی کی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ کی زیرنگرانی تقریب میں قرعہ اندازی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ نارووال اورڈائریکٹراصلاح پلاننگ گوجرانوالہ نےاس موقع پرکہاکہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،خصوصی نرخوں پرزرعی آلات کی فراہمی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں