مہنگی کھادفروخت کرنےوالےڈیلرز کو4لاکھ20ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 18:21

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ جاویداقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع تنویراحمدتتلہ کے ہمراہ شکرگڑھ،کوٹ نیناں اورظفروال کادورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پرکھادڈیلرزکے گوداموں کامعائنہ کرتے ہوئےان کے سٹاک رجسٹرزچیک کیے۔ ڈائریکٹرزراعت گوجرانوالہ نے کھادڈیلرزکوہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کوبرقت کھادکی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھادکی مقررہ قیمتوں کویقینی بنائیں بصورت دیگران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرزراعت نے افسران کوہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کوکھادکی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں تاکہ گندم کی بروقت کاشت اوراسکی پیداوارکویقینی بنایاجاسکے جس سے نہ صرف ملک کے لیے خوراک کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ گندم برآمدکرکے زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نارووال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ ضلع بھرمیں رواں ہفتے کے دوران محکمہ زراعت کی طرف سےکھاد کاریکارڈ نہ رکھنے اورحکومتی نرخوں سے زائدکھادفروخت کرنےوالےمتعددڈیلرز کو4لاکھ20ہزارروپے جرمانہ کیاگیاہےاور 2مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں