شکرگڑھ:بدوملہی میں ختم نبوت کے بینر لگانے پر مسلح قادیانیوں کے مسلم نوجوان پر ہونیوالے حملے کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔یہ ناموس رسالت پر حملہ ھے،کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔صوفی محمد اقبال

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:30

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بدوملہی میں ذوالقرنین وائیں  نامی مسلم نوجوان   ختم نبوت کے حوالے سے بینر آویزاں کر رھے تھےکہ کچھ مسلح قادیانی لڑکوں نے ان پر  ھلہ بول دیا اور خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دفتر جماعت اسلامی شکرگڑھ میں امیر ضلع کی قیادت میں اجتماع ارکان ہوا جس میں 21ستمبر کو قادیانیوں کی اس ناپاک حرکت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کی قیادت میں ختم نبوت ریلی کا اعلان کیا گیاھے۔

۔صوفی محمد اقبال نے اس موقع پر بات کرتے ھوئے کہا کہ یہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ھےھرمسلمان نبئ آخرالزمان کی ناموس پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ھے۔۔۔ جماعت اسلامی تمام اسلامی و سیاسی جماعتوں کو اس ریلی میں شمولیت کی دعوت دیتی ھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں