نارووال نیو لاہور روڈ گیگے والی سٹاپ پر تیز رفتار بس الٹ گئی ریسکیو کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی۔

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس ہفتہ 9 اکتوبر 2021 15:30

نارووال نیو لاہور روڈ گیگے والی سٹاپ پر تیز رفتار بس الٹ گئی ریسکیو کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی۔
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) نیو لاہور روڈ گیگے والی سٹاپ پر تیز رفتار بس الٹ گئی۔ریسکیو 1122 جو اطلاع دینے پر ریسکیو کی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز موقع پر موجود تھے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا.حادثے میں زخمی ہونے والوں کے نام یہ ہیں ،واجد ولد اشرف عمر 17 سال،نعیم ولد عظیم عمر 39 سال ، اشفاق ولد ارشاد عمر 30 سال ،ساغر ولد ریاض عمر 18 سال اور امجد عمر 38 سال ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں