کشمیر میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف شکرگڑھ میں یوم سیاہ منایا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 16:02

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) کشمیر میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف  شکرگڑھ میں یوم سیاہ منایا گیا۔ مختلف سرکاری سکولز کے طلباء اور اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ زین العابدین، چیئرمین میونسپل کمیٹی انعام الحق چودھری نے کی  ۔ریلی میں اساتذہ، وکلاء،تاجروں ،سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے بھارت مخالف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی گورنمنٹ ہائی سکول سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں