نارووال ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا فقدان ،مسافر سخت سردی اور شدید دھند میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھنے پر مجبور

منگل 11 جنوری 2022 13:13

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) نارووال ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کے فقدان کے باعث مسافر سخت سردی اور شدید دھند میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارووال ریلوے اسٹیشن پر سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں،ریلوے اسٹیشن سے دوسرے شہروں کو جانے والی مسافر ٹرینیں بہت کم ہیں جبکہ نارووال ریلوے اسٹیشن پر کراچی اور لاہور جانے والے مسافروں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے بنچز وغیرہ ناکافی ہیں اور مسافر بالخصوص بوڑھے،خواتین اور بچے سخت سردی،شدید دھند میں ٹھنڈی زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اورٹرینوں کا انتظار کرتے ہیں ،اس کے علاوہ ٹکٹوں کے حصول کے لیے بھی مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالانکہ ان مسافروں کی وجہ سے ریلوے کو لاکھوں روپے آمدن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں