ایس ایچ او ماڈل تھانہ بدوملہی محمدشہباز چیمہ کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2خواتین سمیت 5افراد گرفتار

پیر 8 اکتوبر 2018 20:42

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) ایس ایچ او ماڈل تھانہ بدوملہی محمدشہباز چیمہ نے مختلف وارداتوں میں ملوث 2خواتین سمیت 5افراد گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ بدوملہی کے ایس ایچ اومحمد شہباز چیمہ مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر مقدمہ 101/18مورخہ 25-09-2018جرم 392/34ت پ تھانہ بدوملہی مقدمہ107/18مورخہ 07-10-2018جرم 399/402ت پ تھانہ بدوملہی ،مقدمہ 108/18مورخہ 10-07-2018جرم AA13-20/65تھانہ بدوملہی ، مقدمہ 109/18مورخہ 07-10-2018جرم 13-20/65تھانہ بدوملہی اور مقدمہ 110/18مورخہ07-10-2018جرم 13-20/65تھانہ بدوملہی میںمطلوب ملزمان گل آرذو ولد محمد ارشد قوم جٹ سکن علی آباد، گلفام عرف گلو ولد ثناء اللہ ساکن علی آباد، محمد فیصل ولد محمد خالد قوم ڈوگر ساکن نارووال، عظمہٰ بی بی زوجہ فریاد علی ساکن علی آباد اور تنظیم بی بی زوجہ محمد افضل قوم جٹ ساکن تکیہ کلاں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے مختلف جگہوں پر مختلف کاروائیوں کا اعتراف کیاہے۔ ماڈل تھانہ بدوملہی پولیس نے ملز مان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد انہیں جیلبھیج دیا ہے۔ماڈل تھا نہ بدوملہی کے ایس ایچ او محمد شہباز چیمہ نے مقامی صحافیوں سے گفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ وہ علاقہ کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں