ماحول کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنرنارووال

اتوار 24 مارچ 2024 19:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب کےستھرااورسرسبزپنجاب کے حوالےسے ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضاکی سربراہی میں شجرکاری مہم کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے،مہم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت تنویراحمد تتلہ اوراے ڈی زراعت(توسیع) ہیڈکوارٹراحسان الحق پنوں نے اپنے اپنے دفاترکے لان میں پودے لگائے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ اوراے ڈی زراعت احسان الحق پنوں نےاس موقع پرکہاکہ اللہ تعالی نے ہمیں رمضان کے مبارک مہینے میں توفیق دی کہ جسمانی ، ذہنی اور روحانی آلودگیاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی آلودگیاں دور کرنےکی طرف اپنے قدم بڑھانے کی ضرورت ہےلہذااس سلسلہ میں ملک کے ہرفردکو اپنے حصے کا پودا لگانا ہوگا تاکہ ہمارے ملک کے شہری بہتر ماحول میں آکسیجن لے سکیں اس لیےماحول کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

انہوں نےکہاکہ صاف ستھرے ماحول میں صحت مند معاشرہ کی تشکیل اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے کیونکہ درخت زمینی کٹاؤ سے بچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں