پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نارووال کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

پیر 8 اپریل 2024 17:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) عید الفطر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نارووال کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے جوان تینوں تحصیلوں (نارووال،ظفروال اور شکر گڑھ) میں عیدالفطر کے بڑے اجتماعات پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تینوں تحصیلوں میں مختلف جگہوں پر ریسکیو پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریسکیو جوانوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سکاٹس بھی عیدالفطر کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر نے عیدالفطر کے موقع پر والدین اور موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز مت دیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ اوربچوں کو پتنگ بازی سے سختی سے منع کریں تا کہ عید کے موقع پر اپنے پیاروں کی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں