رکشہ درخت کے ساتھ ٹکرانے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) رکشہ درخت کے ساتھ ٹکرانے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ احمد آباد کاپولیس کانسٹیبل عنصر علی نے ایک لوڈر رکشہ کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا ،رکشہ ڈرائیور نے رکنے کی بجائے تیز رفتاری سے رکشہ کو پسرور کی جانب بھگا دیاجس کا تعاقب کیا گیا تو رکشہ ڈرائیور تھوڑی دور جا کر قریبی فصلوں اور اندھیر ے کا فائدہ اٹھاکر اپنے ساتھیوں سمیت رکشہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

لوڈر رکشہ کی تلاشی لینے پر رکشہ میں ایک بچھڑی رسیوں میں بندھی ہوئی پائی گئی۔رکشہ کو کانسٹیبل عنصر علی تھانہ منتقل کرنے کیلئے لے جا رہا تھا کہ اچانک بچھڑی بدک گئی جس کی وجہ سے رکشہ بے قابو ہو گیا اور درخت کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے کانسٹیبل عنصر علی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں