ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی تمام متعلقہ محکموں کو روٹی و نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 20:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نے ضلع بھرمیں(100 گرام) روٹی کی قیمت 15 روپے (120 گرام ) نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے روٹی و نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں