روٹی، نان مہنگے داموں فروخت کرنے والےدوکانداروں کو 1لاکھ 70ہزار800روپےجرمانہ عائد ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے روشنی اور ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پرضلع بھرکی حدود میں نان اور تندوری روٹی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کریک ڈاون جاری، کریک ڈاؤن کاچوتھاروزپرائس مجسٹریٹس پوری طرح فیلڈمیں فعال,ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےروٹی اورنان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری کارروائیوں کی مکمل طورپرمانیٹرنگ کی جارہی ہےکیونکہ روٹی اورنان کی قیمتوں میں کمی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے اورڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اب تک روٹی اور نان کی خلاف ورزی کے مرتکب 93دوکانداروں کو 1لاکھ64ہزار500روپےجرمانہ کیاجاچکاہے اور1 مقدمےکا اندراج کروایا گیا ہےجبکہ اس دوران5 تندور نان شاپ کو سیل بھی کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں