غزالی گروپ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا

پیر 15 فروری 2010 14:32

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 فروری۔ 2010ء) غزالی گروپ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا فائنل میچ آئی کام پارٹ ٹو اوربی کام پارٹ ون کے مابین کھیلا گیا جسے آئی کام پارٹ ٹو نے جیت لیا مہمان خصوصی چیئرمین غزالی گروپ طلعت رشید چوہدری نے فاتح ٹیم کے کپتان فرحان اور رنر اپ ٹیم کے کپتان محمد وسیم اوردیگرکھلاڑیوں میں ٹرافیوں کی تقسیم کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں کھیل صحت مند معاشرہ کی پہچان ہے اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے انہوں نے علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں