گندم کی بہتر پیداوار کیلئےزمیندار اور کسان اپنی زمینوں کو بہتر طور پر ہموار کرائیں،فاروق کھیتران

منگل 31 اکتوبر 2023 18:09

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2023ء) ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی محکمہ زراعت توسیع بلوچستان کے زیر اہتمام گندم کی فصل کی عمودی ترقی بزریعہ درست لیزر لینڈ لیولنگ کے عنوان سے ڈیرہ مراد جمالی میں زراعت توسیع کے دفتر میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کوئٹہ فاروق کھیتران، سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ کوئٹہ لیاقت علی نے گندم سمیت دیگر فصلات کے حوالے سے لیکچر دیا ۔

ایچ بی ایل بینک ڈیرہ مراد جمالی کے آفیسر عرفان عمرانی نے زمینداروں کو آسان زرعی قرضے کے حوالے سے آگاہی دی ۔ ٹریننگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ مراد جمالی عتیق اللہ کھوسہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر توسعی جعفرآباد مطہر علی جمالی،ڈپٹی ڈائریکٹر اوستہ محمد ایاز لاشاری،دپٹی ڈائریکٹر زراعت صحبت پور سعید احمد کھوسہ،دپٹی ڈائریکٹر سیڈ فارم اوستہ محمد قربان علی سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ بگٹی دھنی بخش بگٹی سمیت زمینداروں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں ورکشاپ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹرینر فاروق احمد کھیتران اور لیاقت علی نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لئے ضروری ہے کہ زمیندار اور کسان اپنی زمینوں کو بہتر طور پر ہموار کرائیں اور زمین کی تیاری کے لئے لیزر لیولنگ کرائیں اور ڈرلنگ کے ذریعے بیج ڈالیں تو بہتر نتائج ملتے ہیں اور فصل کی پیداواری کے لئے ضروری ہے کہ زمیندار اور کسان دیگر ادویات اور کھاد کے ساتھ ساتھ فصل کی پوٹاش کا بھی خیال رکھیں گے تو زمینداروں اور کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا اور بمپر پیداوارحاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ربیع کے سیزن میں گندم کے ساتھ ساتھ کینولہ سرسوں کی کاشت بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے ، خوردنی تیل کی ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے نتیجے میں پچھلے سال کینولا کی فی من قیمت فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ، کسان عام طور پر کینولہ کی فصل سے مانوس ہیں اور ان فصلوں کے طریقے کاشت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ، ملک بھر میں سرسوں کی فصلات بڑے پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہیں ، پچھلے کئی سالوں سے ملک میں خوردنی تیل کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے لہذا وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم روغن اجناس کو زیادہ سے زیادہ کاشت کریں اور فی ایکڑ پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر کے ملکی معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کریں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں