ڈیرہ مراد جمالی، قبہ شیر خان شرقی میں شیلٹر پر وگرام میں سینکڑوں گھرانے نظر انداز ، شیلٹر پروگرام میں بااثر شخصیات، رشوت دینے والوں کو شامل کیا گیا

منگل 25 دسمبر 2012 20:27

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) ضلع نصیر آباد تحصیل ڈیرہ مراد جمالی قبہ شیر خان شرقی میں این آر سی آگنائزیشن نے شیلٹر پر وگرام میں سینکڑوں گھرانوں کو نظر انداز کردیا بااثر شخصیات نے ظہرانے دیئے اور اپنے افراد کو شیلٹر پروگرام میں شامل کیا گیا یاجن سے دس ہزار روپے لیئے گئے اعلی افسران نوٹس لیں سیلاب متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کا یونین کونسل قبہ شیر خان شرقی وہ علاقہ ہے جہاں سیلابی پانی نے کئی گاؤں کو صفحہ ہستی سے مکمل طور پر مٹا دیا تھا محکمہ پی ڈی ایم کی جانب سے یونین کونسل قبہ شیر خان شرقی میں غیر سرکاری این آر سی آرگنائزیشن کو شیلٹر کا کام دیا گیا علاقہ میں سروے کے دوران بااثر شخصیات کا نام شامل گیا جنہوں نے ظہرانوں کے ساتھ ہزاروں روپے بطور رشوت بھی دی یا ایسے گھرانوں کو شامل کیا گیا جنھوں نے ایک شلٹر کے بدلے میں دس ہزار روپے رشوت دیا جس کی وجہ سے علاقہ میں سینکڑوں گھرانے سروے سے محروم ہو گئے کیونکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ این آر سی آرگنائزیشن ریلیف انچارچ جعفر شاہ اور ڈپٹی ریلیف انچارچ سلیم مینگل کے ایجنٹوں نے سروے کے دوران کئی سیلاب متاثرین کو واضح طور پر کہا کہ دس ہزار روپے دو گئے شلٹر دیا جائے گانہیں کچھ بھی نہیں ہوا گاکیونکہ ضلع نصیر آباد کے ڈی سی سے لیکر ہمیں پی ڈی ایم کے اعلی افسران کو لاکھوں روپے دینے ہوتے ہیں کوئی آگنائزیشن کو اس وقت سیلاب متاثرین کے بحالی کے اقدامات کے n.o.cجاری نہیں کیا جاتا ہے جبکہ ان سے لینے دینے کا معائد نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مجبوری سے سیلاب متاثرین سے پیسے لینے پڑتے ہیں�

(جاری ہے)

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں