چھتر،انسانی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ پتھر کی دنیا کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، سید حیدر علی شاہ

پیر 9 فروری 2015 16:51

چھتر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء ) سماجی رہنما محمد یونس کھوسہ حاجی محمد اسلم کھوسہ ایاز اسلم بہرانی فائق خان لاشاری نے لوکل گورنمنٹ کے ضلعی ممبر سرادر زادہ سید عمران شاہ سردار زادہ سید حیدر علی شاہ یونین کونسل شاہ پور چیرمین اور سردار زادہ سید شبیر شاہ سے ملاقات کیا اس موقع پر یونین کونسل شاہ پور کے چیرمین سید حیدر علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقہ میں انسانی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقہ کے لوگ پتھر کی دنیا کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سابقہ حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کی سطح صاف پانی کی فراہمی کے پیوری فلٹریشن پلانٹ بلوچستان بھر میں لگائے گئے لیکن یونین کونسل شاہ میں نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے آج کے دور جدید میں بھی لوگ گندہ اور آلودہ پانی پی کر مختلف قسم کی پیٹ کے امراض ہیپٹا ٹس بی اور ہیپٹا ٹس سی میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو رہے ہیں اور چھتر علاقہ میں گزشتہ سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ قحط سالی میں مبتلا ہو چکا ہے لیکن صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے علاقہ میں کوئی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ دوردراز علاقوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں