نصیر آباد لوکل گورنمنٹ کے ضلعی ممبر سردار زادہ سید عمران شاہ نے چھتر مڈل سکول دولت گھاڑی کے انچارچ حاجی عبد الغفار کھوسہ سے ملاقات کی

ہفتہ 21 فروری 2015 17:46

چھتر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) ضلع نصیر آباد لوکل گورنمنٹ کے ضلعی ممبر سردار زادہ سید عمران شاہ نے چھتر مڈل سکول دولت گھاڑی کے انچارچ حاجی عبد الغفار کھوسہ سے ملاقات کی اس موقع پر مولوی کرم اللہ کھوسہ امان اللہ کھوسہ محمد یوسف بھنگر حاجی گل گہور کھوسہ خادم حسین کھوسہ محمد انور بروہی منظور حسین بہرانی بشیر احمد بہرانی دیگر بھی موجود تھے اس موقع ضلعی ممبر سردار زادہ سید عمران شاہ نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے اساتذہ کو اپنے صلاحتیں بروکار لانی چاہیے کیونکہ سرکاری سکولوں میں اکثریت غریب بچوں کا ہوتا ہے ہمارے بچوں میں صلاحتیں بہت ہیں لیکن ان کو تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے ہم ان غریب بچوں کو تعلیم دیں کل ہمارے معاشرہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گئے جب اساتذہ بچوں کو دل چسپی سے نہیں پڑھائیں گئے اس وقت ہمارے کلچر سے نقل کا خاتمہ نا گزیر ہے انھوں نے آخر میں کہا میرے پہلے ترجیحی میں ہوگا اگر قلیل مقدار میں بھی لوکل گورنمنٹ کا فنڈز ہوا میں تعلیم اداروں کی بہتری کے لیئے خرچ کرو گا

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں