نصیر آباد ،پانی کے تنازعے پر ایک شخص کو کلہاڑیوں کے وار کرکے دو افراد نے شدید زخمی کردیا

پیر 8 ستمبر 2008 17:56

چھتر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08ستمبر2008 ) ضلع نصیر آباد پانی کے تنازعے پر ایک شخص کو کلہاڑیوں کے وار کرکے دو افراد نے شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ضلعی نصیر آباد تحصیل چھتر کا علاقہ پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں سیلانی پانی سے اپنے کھیتوں میں پانی دے رہا تھا حاجی جو اسی ساعت اور شکر ساعت نے اچانک کلہاڑیوں سے حملہ کرکے بلند ساعت کو شدید زخمی کرنے کے بعد اس وقت چھوڑ گئے جب وہ بے ہوش ہو گئے تھے بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں چھوڑ کر حملہ آور فرار ہو گئے زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لڑائی کی وجہ پانی کا تنازعہ بتایا جارہاہے مزید تفتیش فلیجی پولیس کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں