پاکستان ہمیں عظیم قربانیوں سے ملا ہے آزادی کی قدران محکوم ومظلوم عوا م سے پوچھوجوآج بھی غلامی کی چکی میں پس رہے ہیں آج اگرہم آزادفضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں یہ سب ہمارے بڑے کی قربانیوں کے بدولت ہیں،کمشنر نصیرآبادڈویژن محمدعثمان خان

منگل 14 اگست 2018 18:41

ڈیر ہ مرادجمالی ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) کمشنر نصیرآبادڈویژن محمدعثمان خان نے کہاہے کہ پاکستان ہمیں عظیم قربانیوں سے ملا ہے آزادی کی قدران محکوم ومظلوم عوام سے پوچھوجوآج بھی غلامی کی چکی میں پس رہے ہیں آج اگرہم آزادفضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں یہ سب ہمارے بڑے کی قربانیوں کے بدولت ہیں انہوںنے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ آزادی کے دن اپنے بزرگوں کو نہ صرف یادرکھیں بلکہ اس آزادی کو قائم رکھنے کے لئے متحدقوم بھی بن کر ابھریںانہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر وترقی میں ہم سب کو ملکرجدوجہد کرنے ہوگی جہالت کا خاتمہ کئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے جشن آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی یوم آزادی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآبادمحمد یونس سنجرانی،ایس ایس پی سید جاویدشاہ غرشین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی۔

(جاری ہے)

ایس ای ایریگیشن ریاض بلوچ،ایکسئین بی اینڈ ار سردارزادہ فاروق ترین،ایکسئین پٹ فیڈر کینال قاضی عبدالرزاق،ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ خیر محمد سومرو، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد پلال،ڈاکٹر قادر بخش تنیہ،سیاسی رہنما سخی عبدالروف لھڑی،سیٹھ تاراچند،سمیت دیگرآفسیران موجودتھے تقریب سے ڈی آئی جی منیراحمد ضیاء ،چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام نبی عمرانی، مکھی مانک لعل،نذیراحمدڈومکی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کمشنر محمد عثمان خان نے کہاکہ ہمیں پاکستان کو ترقی کے لئے ہر محاذ پر اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا جشن آزادی منانے کامقصد وطن سے حب الوطنی کاثبوت دینا ہے اور وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکرملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں