نصیرآباد، وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت مضبوط و مستحکم ہے، محمد خان لہڑی

پیر 16 ستمبر 2019 19:18

نصیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) صوبائی مشیر تعلم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت مضبوط و مستحکم ہے، حلقہ انتخاب میں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 40کروڑ روپے کے ٹینڈر ہوچکے ہیں جلد ہی سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع ہوگا، ہم نے حلقہ کی عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے، صوبے کی مجموعی ترقی بلخصوص نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے صیحح سمت میں رہنمائی کے لئے مثبت پالیسیاں اپنائیں گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی مشیر تعلم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو واضح وژ ن دیا جس پر عملدرآمد سے آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، صوبے میں پہلی مرتبہ پولیس لیویز جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی مشکلات کے باوجود اپ گریڈیشن کا عمل کردیا گیا ہے جس کا تمام کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم روایتوں کے پاسدار اورامین ہیں یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن سمیت حکومت مخالف طبقات کی تنقید کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے اس کا جواب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے دیرپا پروگرام پر عمل پیرا ہے، ہمارا ویژن و مشن ملک صوبے اور عوام کی خدمت ہے جس پر پوری تندہی اور یکسوئی سے گامزن ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں