شہید طلال خان منجھو کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نکالی گئی سابق وزراء سیاسی اکابرین کی ریلی پر فائرنگ

نصیر آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر جدید نظام تحقیقات سے تحقیقات شروع کردی

جمعہ 5 اگست 2022 22:36

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) نصیرآباد پولیس نے شہید طلال خان منجھو کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نکالی گئی سابق وزراء سیاسی اکابرین کی ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے بعد بڑے پیمانے پر جدید نظام تحقیقات سے تحقیقات شروع کردی ہے ٹول پلازہ ڈیرہ مراد جمالی سبی اور کسٹم چیک پوسٹ نوتال اور مین بازار ڈیرہ مراد جمالی کے دکانوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے زرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی جعفرآباد کے بڑے سیاسی لیڈر کی گاڑی ابتدائی معلومات لینے کے بعد بتائی جارہی ہے جس پر مذکورہ سیاسی گھرانے کی خواتین سوار تھیں جن کا راستہ ریلی کے مشتعل شرکاء روکنے کی کوشیش کی جارہی تھی کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیرایری گیشن محمد خان لہڑی کے بھائی سخی عبدالروف لہڑی کی جانب سے فائرنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کیلئے نصیرآباد پولیس کو تحریری درخواست دی گئی ہے زرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ پر نصیرآباد پولیس کے سنیئر آفیسر جدید نظام تحقیقات کے تحت دیگر تحقیقاتی اداروں سے مل کر اصل حقائق سامنے لانے کیلئے سرگرم ہیں

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں