ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کی کارروائی ،12 جواری گرفتاراور دائو پرلگی پر رقم برآمد

منگل 2 اپریل 2024 16:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی نے کارروائی کرکے12 جواریوں کو گرفتارکرلیا اور دائو پرلگی پر رقم برآمدکرلی ہے، پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس نصیرآباد رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایات اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے احکامات و زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد یاسین جمالی، ایس ایچ او منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم کےہمراہ جواء کے اڈے پر چھپا مار کر 12 جواری محب علی،اقبال،کریم داد،بشیر،جلال ،موج علی ،گلشیر،امام بخش ،عثمان ،بشیر اور ترک علی کو گرفتار کرکے داؤ پرلگی ہوئی رقم 22800 روپے برآمد کرکےقمار بازی ایکٹ کےتحت مقدمہ نمبر 22/024 مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے، جواء کے اڈے سے07 موٹرسائیکلیں کو مشکوک جان کر قبضہ لی گئی ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں