نصیرآباد کےدومختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) نصیرآباد کے دو مختلف علاقوں میں خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

نصیرآباد پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود نزد گڑھی رحمان میں مسلح افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان جلیل احمد نیچاری سکنہ قلات اور فوزیہ بی بی کو قتل کرکے ملزمان لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر بابا کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، دوسرا واقعہ پولیس تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی حدود میں پولیس کو دلاور منجھو کی تشدد شدہ لاش ملی ، پولیس نے لاش کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں