پر امن پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

جمعرات 14 مارچ 2024 20:09

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) پرامن پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ، ایف سی 72 ونگ کرنل ملک محمد صدیق، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد میڈم بتول اسدی اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ بلوچستان کھیلوں کے لئے پر امن خطہ ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے امن و امان کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل کرسکے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں