نوشہرو فیروز، گھر میں گھس کر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 1 مارچ 2019 16:49

نوشہرو فیروز، گھر میں گھس کر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) نوشہرو فیروز کے قریب نامعلوم افراد نیگھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے گھر میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ضلع نوشہروفیروز میں پڈعیدن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ڈی ایس پی محمد ایوب درس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ، مقتولین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جو مزدوری کیلیے نوشہروفیروز اذئے ہوئے تھے۔واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں