ّنوشہرو فیروز‘دو مختلف حادثات میں کرنٹ لگنے سے ٹرک کا کلینر اور ویگن کی چھت پر سوار مسافر گر کر جاںبحق ہوگیا

بدھ 30 اکتوبر 2019 14:02

ّنوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) دو مختلف حادثات میں کرنٹ لگنے سے ٹرک کا کلینر اور ویگن کی چھت پر سوار مسافر گر کر جاںبحق ہوگیا ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورو باندھی روڈ سندھ کالونی کے قریب ٹرک گیارہ ہزار وولٹیج کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا کلینر عمران بلوچ زخمی ہوگیا جسے بے حوشی کی حالت میں فوری طور ہر مورو اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد کلینر عمران بلوچ کی موت کی تصدیق کی متوقی کلینر کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جاتا ہے جوکہ مورو سے کیلا لوڈ کرنے آیا تھا دوسری طرف مہران ہائی وے پر اکری چودگی ایم شاہ بلادی اسٹاپ کے قریب سکہر سے نواب شاہ جانے والی وین کی چھت پر سفر کرنے والا شخص گر کر شدید زخمی ہوگیا زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگیا مرنے والے شخص کی شناخت اختر بروہی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ظفرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں