ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیر صدارت اجلاس ، سرکاری ہسپتالوں، بنیادی صحت مراکز کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی تشکیل

پیر 15 جولائی 2019 18:27

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن(ر) بلال شاہد را کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں طبی سہولتوں کی بہتری اور سرکاری اسپتالوں، بنیادی صحت مراکز کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی کے ممبران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس ایس پی، ایم ایس سول اسپتال،مورو، کنڈیارو اور نوشہروفیروز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈسٹرکٹ زکوا آفیسر، ڈسٹرکٹ مینیجر آئی ایچ ایس، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی کے علاوہ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے انجنیئر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کی صورتحال، مشینری کی صورتحال ، اسپتال کے عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ ہفتہ وار اسپتالوںکا دورہ کرے گی۔

اور اسپتالوں کے مسائل جاننے کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کرے گی۔کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسپتال میں خواتین ڈاکٹر، بچوں کے ڈاکٹر ڈیوٹی دے رہے ہیں یا نہیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو مانیٹر کرے گی۔ دواں کی فراہمی کی صورتحال اور دوائوں کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرے گی۔ اسپتالوں کی عمارات کے بنیادی ڈھانچے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے عہدیدار تمام تعلقہ اسپتالوں میں کھلی کچہری منعقد کرے گی تاکہ اسپتالوں کے مسائل معلوم ہوسکیں۔اجلاس میں تعلقہ اسپتالوں کے لئے تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان بدہ کو سول اسپتال نوشہروفیرز کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں