نوشہرو فیروز:محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور شاہد اکرام ملک عدالت میں پیش ہوگئے

منگل 28 دسمبر 2021 23:32

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2021ء) محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور شاہد اکرام ملک عدالت میں پیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت پر پی پی پی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور سابقہ یو سی ناظم بہلانی شاہد اکرام ملک کو طلب کیا تھا جس پر ایم این اے سید ابرار علی شاہ, شاہد اکرام ملک نے ماڈل کورٹ نوشہروفیروز میں پیش ہوکر اپنا جواب داخل کروایا جس میں ان کا کہنا ہے کہ نہ تو مقدمہ میں ہمارا نام شامل ہے اور نہ ہی جے آئی ٹی نے ہمیں کیس میں کسی بھی حوالے سے نامزد کیا ہے ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

جس کے بعد سماعت کو 4 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کیس کے مدعی ان کے بھائی حفیظ میمن نے ابرار شاہ اور شاہد ملک کے نام کیس میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی حفیظ میمن کا کہنا ہے کہ شہید صحافی کا اسلام آباد میڈیا میں دیا گیا بیان و پریس کانفرنس جس میں اس نے علاقے کے بااثر افراد بارے میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے اس ویڈیو بیان اور پریس کانفرس مدنظر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں