سکھر سے مبینہ اغوا ہونے والے پرویز آرائیں کی بازیابی کیلئے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 12 مارچ 2022 20:42

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) سکھر سے مبینہ اغوا ہونے والے پرویز آرائیں کی بازیابی کیلئے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائین اور آل آرائیں اتحاد سندھ کے جنرل سیکریٹری چوھدری سجاد منظور آرائیں کے کال پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر سے مبینہ اغوا ہونے والے پرویز آرائیں کی بازیابی کے لئے تنظیم آرائیں اور یوتھ ونگ کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں کراچی حیدرآباد میرپور خاص دریاخان مری بدین جام شورو لاڑکانہ مٹیاری نوشہروفیروز پڈعیدن سمیتج دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مغوی کی جلد بازیابی کے لئے نعرے درج تھے مظاہرین سے مرکزی تنظیم آرائیاں اور آل آرائیں اتحاد کے رہنماں چوھدری سجاد منظور آرائیں۔

(جاری ہے)

عابد محمود آرائیں, جاوید رشید آرائیں, کاشف اقبال آرائیں۔ عمرفاروق آرائیں۔شاہد آرائیں, یوتھ ونگ کے صدر چوہدری عثمان آرائیں, ناصر اقبال آرائیں و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور کا رہائشی آرائیں برداری کا نوجوان پرویز آرائیں نسوانی آواز کی موبائل کال کے ذریعے سکھر سے اغوا کیا گیا ہے اور مغوی کے ورثا سے پچاس لاکھ تاوان طلب کیا گیا ہے دوسری جانب پولیس مغوی نوجوان کے اغوا کا مقدمہ داخل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ اس کے اغوا کی وجہ سے انکے گھر والے سخت پریشان اور شدید خوف و حراس میں مبتلا ہیں۔

جبکہ پولیس کی روایتی بے حسی سے پرویز آرائیں کی جان کو خطرہ ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر پرویز آرائیں کو جلد بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر آرائیں برادری پورے پاکستان میں سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ ریلی میں یونس آرائیں, عابد آرائیں, یوتھ ونگ کے نعمان آرائیں, عنصب آرائیں, پردیسی اشرف آرائیں و دیگر بھی شریک تھے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں