سی آئی اے کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،99 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار

منگل 13 فروری 2024 22:46

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) ایس ایس پی نوشہروفیروز سہائی عزیز ٹالپر کی ہدایت پر سی آئی اے کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 99 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز سہائی عزیز ٹالپر کی ھدایات پر سی آئی اے نوشہروفیروز نے نیشنل ہائی وے پر سنی پیٹرول پمپ پر ایک مشکوک یونیک رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو رکشہ میں 99 ننانوے کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم خادم حسین کلہوڑو کو گرفتار کرکے رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم کیخلاف اینٹی نارکوٹیکس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں