بینظیر کے نام پر سیاست چمکانے والوں کا محترمہ کے مجسمے سے ناروا سلوک

نواب شاہ میں بینظیر بھٹو کے مجسمے کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 جنوری 2019 21:02

بینظیر کے نام پر سیاست چمکانے والوں کا محترمہ کے مجسمے سے ناروا سلوک
نوابشاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03 جنوری 2019ء) :بینظیر کے نام پر سیاست چمکانے والوں کے دوہرے معیار سامنے آگئے۔آصف زرداری کے شہر نوابشاہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کے مجسمے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کو پاکستان کی سیاست میں ایک اہم مقام حاصل رہا ہے۔انہوں پاکستان ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ان کی شہادت کے بعد جہاں انہیں شہید جمہوریت کا لقب دیا گیا وہیں پیپلز پارٹی ایک بارپھر زندہ ہو گئی۔یہ شہید بینظیر بھٹو ہی تھیں جن کی قربانی نے پیپلز پارٹی کو مسند اقتدار پر لاکر بٹھا دیا۔تاہم ہر وقت بھٹو خاندان کے نام پر سیاست چمکانے والوں کی بے حسی بھی سامنے آگئی۔نواب شاہ میں جو سابق صدر آصف زرداری کا گھر بھی ہے اس میں محترمہ بینظیر بھٹو کے مجسمے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھنک دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوابشاہ میں کچھ عرصہ پہلے محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک مجسہ ایچ ایم کمپلیکس میں لگایا گیا تھا لیکن وہ مجسمہ جلد ہی غفلت کا شکار بن گیا۔اس مجسمے کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ انتظامیہ نے اس مجسمے کو اٹھا کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔اس پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ بھٹو کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کی جانب سے محترمہ کے مجسمے کے ساتھ یہ سلوک انتہائی شرمناک ہے اور اسکا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں