نسوانی آوازوں کا جھانسہ، کچے کے ڈاکوئوں کا نوجوانوں کو اغواکرنے کا پلان کشمور پولیس نے ناکام بنادیا

دونوں نوجوان موبال فون پراندھی محبت میں مبتلا ہوکر کرم پور پہنچے تو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

اتوار 7 اپریل 2024 21:45

نسوانی آوازوں کا جھانسہ، کچے کے ڈاکوئوں کا نوجوانوں کو اغواکرنے کا پلان کشمور پولیس نے ناکام بنادیا
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) نسوانی آواز کے سحر میں مبتلا نوجوان کو شادی کا جنون کچے میں لے گیاکرم پور پولیس نے نواب شاہ کے رہائشی دو نوجوانوں کو اغوا ہونے سے بچالیا۔ نواب شاہ کے نواحی علاقے جام صاحب کے دونوجوانوں کو پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذراع کے مطابق دونوں نوجوان موبائل پرہونے والی دوستی کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے کرم پور پہنچے تھے جہاں کرم پور پولیس نے شبے میں شناخت پریڈ کے دوران شادی کے بہانے اغوا کاروں کے ہتھے چڑھنے سے بچالیا اور دونوں نوجوانوں کے ورثا کو آگاہ کردیا۔

ایس ایس پی کشمور نے شہید بینظیر آباد پولیس سے رابط کرکے نوجوانوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں جنوجوان جنون عشق میں بغیر تصدیق و چھان بین کے کچے کے ڈاکوئوں کی جانب سے نسوانی آوازوں پر شیدا ہوئے اور موبال فون پر دوستی کو پیار اور پھر شادی کے بندھن میں تبدیل کرنے کے جنون میں دونوں نوجوان گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری تھی کہ کشمور پولیس نے نواب شاہ پولیس کو ان دونوں نوجوانوں کو اغوا ہونے سے بچانے کی اطلاع دی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں