شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا

دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمی میران شاہ اسپتال منتقل،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 نومبر 2018 14:50

شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا
شمالی وزیرستان (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا ہوگیا ہے۔ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی دور دور تک آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شما لی وزیرستان واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے معلوم ہو اہے کہ دھماکا خیز بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں