شمالی وزیرستان،این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خاتون سماجی ورکر جاں بحق

پیر 22 فروری 2021 13:41

شمالی وزیرستان،این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خاتون سماجی ورکر جاں بحق
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکیلے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں ، گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ے مطابق فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں